Uncategorized
سرگودہا, امام بارگاہوں کے حفاظتی انتظامات غیر تسلی بخش ہیں، حساس ادارے کی رپورٹ
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وزارت داخلہ پنجاب کی طرف سے ملنے والی ہدایات کی روشنی میں تیار کی جانے والی جائزہ رپورٹ کے مطابق حساس ادارے نے ضلع سرگودہا میں امام گارہوں کی سکیورٹی کی مجموعی صورتحال کو غیر تسلی بخش قرارد یدیا ہے۔
زرائع کے مطابق سرگودہا انتظامیہ کے ضلعی آفیسر کی طرف سے سول ایڈمنسٹریشن اور پولیس کو جاری کردہ رپورٹ میں 240 امام بارگاہوں پر سکیورٹی اقدامات کا تفصیلی جائزہ پیش کرتے ہوئے آگاہ کیا گیا کہ 138 امام بارگاہوں میں سی سی ٹی وی کیمرے، 74 میں واک تھرو گیٹ نہیں، 32 امام بارگاہو ں میں ون انٹری کے احکامات پر عملدرآمد نہیں ہو سکا، اسی طرح درجنوں امام بارگاہوں کے باہر بیرئیرز نہیں لگائے گئے۔ ذرائع کے مطابق نقائص کی نشاندہی کرتے ہوئے حساس ادارے نے ضلعی انتظامیہ کو بہتری کیلئے فوری اقدامات کی سفارش کی ہے۔