پاکستانی شیعہ خبریں

سانحہ کوئٹہ,تحقیقات کیلیے پولیس کی بلوچستان حکومت کو جے آئی ٹی تشکیل دینے کی درخواست

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ڈی آئی جی آپریشن کوئٹہ چوہدری منظور سرور کا کہنا ہے کہ سول اسپتال دھماکے کی تحقیقات کے لئے ایک ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے تاہم صوبائی حکومت سے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کےلئے بھی درخواست کردی ہے۔

زرائع کے مطابق بلوچستان پولیس نے کوئٹہ میں ہونے والے خود کش دھماکے کی تحقیقات کے لئے صوبائی حکومت سے جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم تشکیل دینے کی درخواست دے دی ہے۔ڈی آئی جی آپریشن چوہدری منظور سرور کا کہنا ہے کہ دھماکے کی تحقیقات کے لئے ایک ٹیم تشکیل دی ہے تاہم صوبائی حکومت سے بھی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کے لئے درخواست کی گئی ہے اور اس حوالے سے صوبائی حکومت کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے۔ڈی آئی جی آپریشن کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کے خودکش ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے اور تکفیری خود کش حملہ آور کے ملنے والے اعضا شناخت کے لئے متعلقہ اداروں کو دے دئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے منوں جان روڈ پر ملک دشمن،ا سلام دشمن تکفیری دہشتگردوں نے پہلے فائرنگ کرکے بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر کو بلال انور کاسی کوشھید کیا اور جب ان کی لاش سول اسپتال کوئٹہ لائی گئی تو وہاں وکلا کے جمع ہونے کے بعد تکفیری دہشتگردوں کے پلان کے مطابق پہلے سے موجود تکفیری خودکش حملہ آور نے خودکش دھماکا کردیا گیا جس کے نتیجے میں 73 افراد موقع پر ہی شھید ہوگئے اور سو سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button