Uncategorized
وکلا اور عدالتوں کی سیکیورٹی مؤثر بنائی جائیگی، ڈی جی رینجرز سندھ
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں کی سیکیورٹی مزید بہتر بنائی جائے۔
زرائع کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے سندھ ہائیکورٹ میں وکلاء رہنماؤں سے ملاقات کی، جس میں عدالتوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا تھا کہ سانحہ کوئٹہ میں جاں بحق ہونے والے وکلا کے لواحقین سے ہمدری ہے، ہم وکلا کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وکلا اور عدالتوں کی سیکیورٹی مؤثر بنائی جائے گی اور سندھ ہائی کورٹ اور اس کی تمام ماتحت عدالتوں کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔