Uncategorized

سانحہ کوئٹہ پر دل چھلنی ہے، تکفیری دہشتگردوں کا قلع قمع کر دینا چاہیے، جاوید ہاشمی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے سانحہ کوئٹہ پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہو ئے شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ اتنا بڑا سانحہ ہے کہ دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔تکفیری دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اس سانحہ پر جتنا افسوس کیا جا ئے وہ کم ہے۔

زرائع کے مطابق ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ وہ وکلا برادری کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور سوگواران کے اس گہرے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت کو دہشت گردی کے خاتمے کی طرف بھرپور تو جہ دینی چاہیئے اور تکفیری دہشت گرد عناصر کا مکمل طور پر قلع قمع کرنا چاہیئے۔ جس کی وجہ سے ناحق قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری قوم سانحہ کوئٹہ پر اسی طرح سوگوار ہے جس طرح سانحہ پشاور اور دیگر سانحات کے موقع پر سوگوار تھی پوری قوم دہشت گردی کے خلاف آج بھی متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ محب وطن قوتوں کو دہشت گردی کے خلاف یک جان ہو جانا چاہیئے جس کی وجہ سے وطن عزیز کا امن تباہ ہو رہا ہے لیکن وہ دن دور نہیں جب دہشت گردی کا مکمل طور پرخاتمہ ہو جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button