Uncategorized

عوام کے جان ومال کاتحفظ ترجیح، آزادی تقریبات ملی جذبہ سے منائی جائیں، گورنر پنجاب

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ جس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ محکمہ پولیس کو جدید خطوط پر اسطوار کیا جا رہا ہے۔ شہر کے امن و امان کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے سرکٹ ہاؤس میں امن و امان کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر سلطان اعظم تیموری، سٹی پولیس آفیسر اظہر اکرم، ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر نادر چٹھہ، ممبران صوبائی اسمبلی حاجی احسان الدین قریشی اور محمد علی کھوکھر بھی موجود تھے۔ گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ نے مزید کہا کہ جشن آزادی کی تقریبات کو ملی جذبہ اور جوش و خروش سے منایا جائے۔ سکیورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کئے جائیں۔ قبل ازیں گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ سے سرکٹ ہاؤس میں سابق صوبائی وزیر حافظ محمد اقبال خان خاکوانی، سید محمد زوار حسین ایڈووکیٹ، عبدالمجید اویسی سمیت سیاسی وسماجی شخصیات نے بھی ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے مختلف لوگوں کے مسائل بھی سنے اور ان کے حل کے لئے احکامات جاری کئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button