حکومت تکفیری دہشتگردوں کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کرے، محمد اکرم طوفانی
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام کوئٹہ میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف سرگودہا میں احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت مولانا محمد اکرم طوفانی نے کی۔
زرائع کے مطابق سرگودہا میں دہشت گردی کیخلاف نکالی گئی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنما محمد اکرم طوفانی نے کہا کہ جنرل راحیل شریف تکفیری دہشت گردوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دینے کا عزم رکھتے ہیں، ہم ان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس سلسلہ میں سکیورٹی کے مناسب بندو بست کرنا ہونگے اور دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنا ہوگی اور اسے اسی طرح جواب دینا ہو گا تاکہ اسے آئندہ ایسی جرات نہ ہو۔ ریلی کے شرکا سے مولانا نور محمد، مفتی جہانگیر، عبدالوحید، مولانا حیدر علی، عاصم اشتیاق اور حاجی اسلم کچھیلا نے بھی خطاب کیا۔