نظام عدل سنگین حملے کی زد میں ہے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمارا نظام عدل سنگین حملے كکی زد میں ہے، اس لیے وکلا اور ججوں كکو مشکل وقت میں گمنام دشمن كکے خلاف کھڑے ہونا ہے۔
زرائع کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں عدالت عالیہ سمیت پنجاب كکی ماتحت عدالتوں میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے كکے لئے اجلاس ہوا، جس میں آئی جی پنجاب، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور ہوم سیکرٹری کے علاوہ اعلیٰ پولیس افسران نے شرکت كکی۔ اجلاس سے خطاب میں چیف جسٹس منصور علی شاہ نے كکہا کہ نظام عدل سنگین حملہ كکی زدمیں ہے۔ بلیم گیم سے نکل جائیں، وکلا اور ججوں کو ك مشکل وقت میں گمنام دشمن کے خلاف كکھڑے ہونا ہے، ہمیں مثبت انداز میں آگے بڑھنا ہے، ہم حالت جنگ میں ہیں ہمارے پاس جو سہولیات ہیں انہی كکے ساتھ آگے چلنا ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ پنجاب كکی تمام عدلیہ كکے لیے ایک جیسا سکیورٹی پلان مرتب كکرنا ہے۔ نظام عدل کومثبت انداز میں چلا كکر تکفیری دہشت گردوں کو ان کے عزائم كکی ناکامی كکاثبوت دینا ہے۔ چیف جسٹس منصور علی شاہ نے ہائیکورٹ سمیت پنجاب كکی تمام عدالتوں میں اصل شناختی کارڈ كکے بغیر داخلے پرپابندی لگادی اور ہائیکورٹ سمیت صوبے كکی تمام عدالتوں میں وکلا کی چیکنگ لازمی قراردے دی۔