لاہور،مجلس وحدت مسلمین کیجانب سے پریس کلب پر شہدائے کوئٹہ کی یاد میں شب شہداء کا اہتمام
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) افغان جہاد کے نام پر دہشتگردی کو ملک میں امپورٹ کیا گیا، آج اسی پالیسیوں کے سبب نہتے پاکستانیوں کا قتل عام جاری ہے، جب تک تکفیری عناصر کو ملکی پالیسی ساز اداروں سے نکال باہر نہیں کیا جاتا، ہزار آپریشن بھی اس ناسور کو ختم نہیں کرسکتے،تکفیری دہشتگردوں کے ہمدرد تکفیری سوچ کے حامل لوگ ہر شعبے میں فعال ہیں، ہمیں مادر وطن کی بقا کیلئے اپنے سابقہ پالیسیوں پر نظرثانی کی ضرورت ہے، پاکستان میں یہی تکفیری گروہ، را، موساد اور سی آئی اے کے آلہ کار ہیں، جو پاکستان کی سالمیت کیخلاف سازشوں میں شامل ہیں۔
زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین لاہور کے سیکرٹری جنرل علامہ حسن ہمدانی نے پریس کلب پر شہدائے کوئٹہ کی یاد میں منعقدہ شب شہداء و احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اطلاعات کے مطابق لاہور پریس کلب کے سامنے مجلس وحدت مسلمین پاکستان لاہور ڈویژن کے زیراہتمام شہدائے کوئٹہ کو خراج عقیدت کیلئے شمعیں روشن کی گئیں،جسمیں سول سوسائٹی اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنمائوں علامہ مبارک موسوی، سید حسین زیدی، سید حسنین زیدی، سید زین زیدی، افسر حسین خاں، علامہ ناصر مہدی، سول سوسائٹی کے رہنما عبداللہ ملک، انجمن شہریان لاہور کے چئیرمین شفیق رضا قادری سمیت دیگر بھی شریک تھے۔
علامہ حسن ہمدانی نے کہا کہ ہم اسی تکفیری سوچ اور انتہا پسندی کیخلاف گذشتہ 3 ماہ سے سڑکوں پر ہیں، ہماری جدوجہد کسی ایک فرقے یا مسلک کیلئے نہیں بلکہ پاکستان میں بسنے والے ہر مظلوم پاکستانی کیلئے ہے اور ان شاءاللہ ہم تکفیری دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو بے نقاب کرنے تک میداں میں موجود رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2 ستمبر کو سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں مظلومین پاکستان کا وزیراعلٰی ہاوس کے سامنے دھرنا ہوگا اور پنجاب حکومت میں شامل تکفیری عناصر کی انتقامی کارروائیوں کیخلاف موثر کارروائی تک یہ دھرنا جاری رہیگا۔ انہوں نے کہا کہ حکمران زعم حکمرانی میں یہ بھول چکے ہیں کہ ان کا مقابلہ ایک ایسی قوم سے ہے جو شہادتوں کے حوالے سے اپنی تاریخ رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ نے پاکستان کی بقا کیلئے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں۔