کے پی کے اسمبلی، کوئٹہ دھماکہ کیخلاف مذمتی قرارداد منظور، شہداء کےلئے فاتحہ خوانی
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)خیبر پختونخواہ کے اجلاس میں سول اسپتال کوئٹہ میں تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے ہونے والے خود کش حملے پر مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔
زرائع کے مطابق ڈپٹی سپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی ڈاکٹر مہرتاج روغانی کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں سانحہ کوئٹہ میں شھید ہونے والے افراد کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ جس کے بعد اجلاس کا ایجنڈا ملتوی کرتے ہوئے حکومت اور اپوزیشن ارکان نے ایک مشترکہ قرارداد پیش کی۔ قرارداد میں کوئٹہ خود کش حملہ کو ملک کا ایک بڑا سانحہ قراردیتے ہوئے اس حملے کو پاکستان پر حملہ قراردیا گیا۔ دریں اثناء خیبر پی کے اسمبلی نے انٹرنیٹ پر فرقہ وارانہ مواد پر پابندی کی قرارداد منظور کرلی۔ تکفیریت اور اسلام مخالف مواد اپ لوڈ کرنے پر پابندی عائد کی جائیگی۔ قرارداد جے یو آئی ف کی رکن عظمیٰ خان نے پیش کی۔ دریں اثناء خیبر پی کے وزیر شاہ فرحان نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین جرائم میں ملوث ہیں۔ مہاجرین نے جعلی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنوا رکھے ہیں۔ افغان مہاجرین کے بے گھر ہونے کے ذمہ دار امریکہ اور اتحادی ہیں۔ یورپ خود چند ہزار مہاجرین کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتا۔