پاکستانی شیعہ خبریں

جنرل عامر ریاض نے اپنے یونیفارم پرلگا بیج اتار کر شہید کیمرہ مین کے بچوں کو دیدیا

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کوئٹہ دھماکے میں شہید ہونے والے نجی ٹی وی چینل کے کیمرہ مین شہزاد خان کے بچوں کو اپنے یونیفارم پر لگا قومی پرچم اتارکر تحفے میں دے دیا۔

زرائع کے مطابق کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کوئٹہ دھماکے میں شہید ہونے والے نجی ٹی وی چینل کے کیمرہ مین شہزاد خان کے گھر گئے اور اہلخانہ سے تعزیت کی۔ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے شہید کیمرہ مین کے بچوں سے بھی ملاقات کی اور انہیں اپنے یونیفارم پر لگا پاکستانی بیج اتار کر تحفے میں دے دیا جب کہ انہوں نے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جان کی تلافی ممکن نہیں لیکن آپ کو ہرممکن تعاون فراہم کریں گے، شہزاد پاکستان کا شہید ہے اور پاک فوج اپنےشہدا کو کبھی نہیں بھولتی۔

واضح رہے کہ 8 اگست کو سول اسپتال کوئٹہ میں دھماکے کے نتیجے میں وکلا اور صحافیوں سمیت 73 افراد شھید اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button