Uncategorized

کراچی: عبادت گاہوں پرتکفیری دہشتگردوں کیجانب سے حملوں کا خطرہ، الرٹ جاری

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) کراچی : شہر قائد میں مختلف فرقوں اور اقلیتی عبادت گاہوں پر حملوں کا خطرہ ہے جس کے سبب حساس اداروں نے سیکیورٹی الرٹ جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سانحہ کے بعد کراچی بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، حساس اداروں کی جانب سے ایک تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان بیسڈ کالعدم تنظیم نے کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر الیون بی یوپی موڑ کے قریب ایک عبادت گاہ پر حملے کی منصوبہ بندی کی ہے۔

علاوہ ازیں مختلف فرقوں اور اقلیتی عبادت گاہوں کو بھی ٹارگٹ کیا جاسکتا ہے جس پر کراچی میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے اور تمام مذہبی عبادت گاہوں اور اہم مقامات کی سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔ گزشتہ ماہ حساس اداروں نے تھریٹ الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ القاعدہ برصغیر کے دہشت گردوں نے شہر قائد میں پولیس، ٹریفک پولیس اور رینجرز پر حملے کی منصوبہ بندی کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button