تکفیری دہشتگردوں کو کسی صورت بخشا نہیں جائیگا، ثناء اللہ زہری
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) دہشت گردی کے واقعات میں اپنے پیاروں سے بچھڑنے کے غم کا احساس ہے، کیونکہ انہوں نے بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے بیٹے اور بھائی کو کھویا ہے۔ یہ جنگ سب کی جنگ ہے۔ وکلاء، سول سوسائٹی اور صحافیوں کو متحد ہو کر حالات کا مقابلہ اور دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ تکفیری دہشت گردوں کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے۔
زرائع کے مطابق ان خیالات کا ظہار وزیراعلٰی بلوچستان ثناء اللہ زہری نے "آج "نیوزکے کیمرہ میں شھید شہزاد خان کے گھر انکے اہلخانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی بھی ان کے ہمراہ تھے۔بھی کی۔ وزیراعلٰی بلوچستان کا کہنا تھا کہ انہیں دہشت گردی کے واقعات میں اپنے پیاروں سے بچھڑنے کے غم کا احساس ہے، کیونکہ انہوں نے بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے بیٹے اور بھائی کو کھویا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ صوبے میں یا تو تکفیری دہشت گرد رہیں گے یا یا امن پسند لوگ رہیں گئے۔ وزیراعلٰی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ اب تکفیری دہشت گردوں کے خلاف جنگ کو آخری حد تک لے کر جائیں گے، ان سفاک تکفیری دہشت گردوں کو کسی صورت بخشا نہیں جائے گا۔ وزیراعلٰی کا کہنا تھا کہ سانحہ سول اسپتال میں شھیدہونے والے سارے اپنے لوگ ہیں، وہ جس درد سے گزر رہے ہیں، وہ صرف وہ ہی جانتے ہیں۔ نواب ثناء اللہ زہری کیمرہ مین شہزاد کے بچوں سے ملتے وقت آبدیدہ بھی ہوگئے۔وزیراعلٰی بلوچستان نے اس موقع پر کیمرہ مین شہزاد خان کی بیوہ اور بھائی کو ملازمت دینے کا بھی اعلان کیا۔
اس سے پہلے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض بھی تعزیت کے لیے "آج” نیوز کے کیمرہ مین شھید شہزاد خان کے گھر پہنچے اور لواحقین سے تعزیت کی۔ جنرل عامر ریاض نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے شہزاد کے بچوں کو پیار کیا۔ شھید شہزاد خان کی تین سالہ بیٹی عبیرا نے لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کی وردی پر لگے پاکستانی پرچم کے بیج میں دلچسپی دکھائی تو لیفٹیننٹ جنرل نے بچی کو پیار کرتے ہوئے فوری طور پر بیج اتار کر بچی کو دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تکفیری دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔