Uncategorized

سانحہ کوئٹہ کیخلاف تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرا دی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)پاکستان تحریک انصاف نے سانحہ کوئٹہ کے خلاف سندھ اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرا دی ہے۔قرارداد میں شھدائے سانحہ سول اسپتال کے ورثاء سے اظہارِ تعزیت کیا گیا ہے۔

زرائع کے مطابق تحریک انصاف کے ارکان سندھ اسمبلی خرم شیر زمان، ثمر علی خان اور سیما ضیاء نے سندھ اسمبلی میں سانحہ سول اسپتال کوئٹہ کے خلاف مذمتی قرارداد جمع کرائی ہے۔ قرارداد میں سانحے میں شہید ہونے والے وکلا کے سوگوار خاندانوںاور بلوچستان حکومت سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے، جبکہ اس کے متن میں کہا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک دشمن، اسلام دشمن تکفیری دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔ اس موقع پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ سانحہ کوئٹہ کے خلاف مذمتی قرارداد جمع کرائی ہے، کیونکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ ہم سب کی ہے، تحریک انصاف ایسے واقعات میں سیاست نہیں کرتی، لیکن محمود اچکزئی نے ہمیشہ لاشوں پر سیاست کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی اور بلوچستان میں دہشتگردی میں ”را“ اور اور تکفیری دہشتگرد گروہ ملوث ہے، وزیراعظم نواز شریف بتائیں کہ ایسے واقعات کب ختم ہونگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button