Uncategorized

دہشتگردی کیخلاف قومی اتفاق رائے کو سازش کے تحت خراب کیا جا رہا ہے، صاحبزادہ حامد رضا

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وزیر اعظم کے اتحادی بھارت کے وفادار اور پاکستان کے غدار ہیں، کل بھوشن کو پھانسی دیکر شہدائے کوئٹہ کا بدلہ لیا جائے، قوم کیلئے سیکورٹی فورسز پر تنقید ناقابل برداشت ہے، حکمران را کا نام لینے سے ڈرتے ہیں۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نےلاہور میں مولانا محمد علی نقشبندی، علامہ نعیم جاوید نوری، علامہ طاہر تبسم قادری، علامہ شہزاد احمد مجددی، علامہ رضائے مصطفی نقشبندی اور دوسرے علماء و مشائخ سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ حساس اداروں پر الزامات گہری سازش کے تحت لگائے گئے ہیں۔محمود خان اچکزئی اور فضل الرحمن بھارت کی وکالت چھوڑ دیں، دہشتگردی کیخلاف قومی اتفاق رائے کو سازش کے تحت خراب کیا جا رہا ہے، بھارت کی بولی بولنے والے غدار وطن ہیں، وزیراعظم اپنے اتحادی اچکزئی کے بیان پر اپنی پوزیشن واضح کریں۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ گوادر کی بندر گاہ چین کو دینے پر امریکہ پاکستان کو سبق سکھانا چاہتا ہے اس لئے امریکہ بھارت کو ساتھ ملا کر پاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے، حکومت شہریوں کے تحفظ میں ناکام ہو چکی ہے، دفاعی ادارے ملکی سلامتی کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں جبکہ حکمران اور ان کے اتحادی اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران دہشتگردی کے خاتمے میں سنجیدہ نہیں، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں غفلت کرنیوالے سول اداروں کو بے نقاب کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button