شامی فوج کے تازہ حملے میں دسیوں دہشت گرد واصل جہنم
العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شام کے جنوب مغربی صوبے قنیطرہ میں شامی فوج کے تازہ حملے میں دسیوں دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے قنیطرہ کے مضافات میں دہشت گرد گروہوں کی دو بکتر بندگاڑیاں بھی تباہ کر دیں۔ شامی فوج کی اس کارروائی میں بکتربندگاڑیوں پر سوار تمام پچیس دہشت گرد مارے گئے۔
شامی فوج نے شام کے شمالی شہر حلب کے جنوب مغربی علاقے الراموسہ کے آس پاس کے علاقوں کو بھی اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔ ان علاقوں پر جیش الفتح کے دہشت گردوں کا قبضہ تھا۔
دریں اثنا دہشت گرد گروہوں نے جیش المجاہدین گروہ کے کمانڈر یوسف زوعہ کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ یوسف زوعہ حلب میں شامی فوج کے ساتھ لڑائی میں ہلاک ہوگیا تھا۔
واضح رہے کہ بعض مغربی اور عرب ممالک نے دنیا کے مختلف ممالک، حتی کہ یورپ سے تعلق رکھنے والے داعش، جبہۃ النصرہ، احرارالشام اور جیش الاسلام دہشت گرد گروہوں کے دہشت گردوں کی مالی، اسلحہ جاتی اور خفیہ انٹیلی جنس مدد کی ہے اور ان کو جنگ کے لئے شام بھیجا ہے۔
یہ اقدام ہزاروں افراد، خاص طور سے عورتوں اور بچوں، کی موت اور لاکھوں افراد کے بے گھر ہونے کا سبب بنا ہے نیز بعض مغربی اور عرب ممالک کے اس اقدام کی وجہ سے شام کی تقریبا” تمام بنیادی تنصیبات تباہ ہو گئی ہیں۔