Uncategorized
ایم ڈبلیو ایم ضلع ٹنڈومحمد خان کے تحت سانحہ کوئٹہ کیخلاف احتجاجی مظاہرا
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) مجلس وحدت مسلمین ٹنڈو محمد خان کیجانب سے سانحہ کوئٹہ کے خلاف احتجاجی مظاھرہ کیا گیا۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹنڈومحمدخان کے سیکرٹری جنرل محمودالحسن کا کہنا تھا کہ کہ حکومت دھشگردی کے خلاف مکمل طور ناکام ہو چکی ہے پاکستان میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی نیشنل ایکشن پلان اور آپریشن ضرب عضب پر سوالیہ نشان ہے محب وطن وکلا کا سر عام قتل کی سخت لفظوں میں مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ کوئٹہ سانحات میں ملوث دھشگردوں کو فل فور گرفتار کر کے واقعہ قرار سزا دی جائے۔