Uncategorized

اچھے بُرے طالبان سے بالاتر ہو کر ملک دشمن عناصر کو ختم کیا جائے، یونین آف جرنلسٹ

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)ملک دشمن،اسلام دشمن سفاک تکفیری دہشت گردوں کے عزائم پورے نہیں ہونے دیں گے، پوری قوم تکفیری دہشت گردوں کے مقابل سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہو جائے، مٹھی بھر انسانیت دشمن عناصر کو چُن چُن کر نشان عبرت بنایا جائے۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار مقررین نے گزشتہ روز ٹیکسلا واہ یونین آف جرنلسٹ کے زیر اہتمام منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تعزیتی ریفرنس سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ حکومت ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے اعلیٰ سطحی انٹیلی جنس نیٹ ورک کو بروئے کار لائے اور واقعہ رونما ہونے سے قبل ایسے عناصر کا قلع قمع کیا جائے۔ حکومت ہوش کے ناخن لیتے ہوئے اچھے بُرے طالبان سے بالاتر ہو کر ملک دشمن عناصر کو فراری کیمپوں میں گھس کر واصل جہنم کرے تاکہ ملک کے پڑھے لکھے افراد کے ساتھ ساتھ قیمتی جانوں کو بھی ضائع ہونے بچایا جا سکے۔ قوم اس وقت مکمل طور پر متحد ہے اور پاک فوج کی پشت پر کھڑی ہے۔ صحافی رہنما و صدر ٹیکسلا واہ یونین آف جرنلسٹ سید رضوان حیدر کا کہنا تھا کہ وفاقی وزارت داخلہ اپنی کارکردگی کا کریڈٹ لینے کے لئے فوراً میڈیا کا رخ کرتی ہے، تاہم جب ملک میں کوئی سانحہ برپا ہو جائے تو چوہدری نثار علی خان کئی دنوں تک میڈیا پر دکھائی نہیں دیتے، اگر وہ کارکردگی کا کریڈٹ لینا پسند کرتے ہیں تو انہیں حادثات کی ذمہ داری بھی اٹھانی چاہیے۔ انہوں نے میڈیا مالکان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف اپنی دکان چمکانے کی بجائے ان صحافیوں کا بھی خیال رکھیں جن کی خبروں کی وجہ سے ان کے ادارے اچھی ریٹنگ حاصل کرتے ہیں۔ مالکان کو سیفٹی جیکٹس، لائف انشورنس اور صحافیوں کے زخمی یا شہید ہونے کے بعد ان کے اہل خانہ کی مالی امداد کے لئے مناسب فنڈ کا بھی بندوبست کرنا ہو گا۔

تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا شاہد عمران مارتھ، ٹی ایم او ٹیکسلا قمر ذیشان، ٹیکسلا پریس کلب کے صد ر مشتاق نقوی، ٹیکسلا واہ یونین آف جرنلسٹ کے صدر سید رضوان حیدر، ٹیکسلا بار کے سنیئر وکیل و سابق صدر محمد افضل جنجوعہ، سینئر صحافی ملک جاوید، یونین کے چیئرمین ڈاکٹر سید صابر علی، راجہ محمد اختر ستی ایڈووکیٹ، خیرالنساء ایڈووکیٹ، سید رضا حسین شاہ وائس چیئرمین ٹیکسلا کینٹ بورڈ، رہنما جماعت اسلامی عتیق کاشمیری، نمائندہ ایکسپریس واہ چوہدری محمد عمر اقبال، یونین کے سینئر نائب صدر خالد فاروق اعوان و دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے سانحہ کوئٹہ میں شہادت کا جام نوش کرنے والے وکلاء، صحافیوں اور دیگر شہداء کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کی ارواح کے بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button