پاکستانی شیعہ خبریں

ڈی آئی خان، داعش کا شیعہ مسلمانوں کو دھمکی آمیز خط

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)سوشل میڈیا پر ڈیرہ اسماعیل خان میں سعودی تکفیری دہشتگرد داعش کی جانب سے سے جاری ہونے والے ایک خط کا عکس گردش کررہا ہے۔

ذرائع کے مطابق قلم سے لکھا گیا یہ خط لفافے میں بند کرکے مختلف شیعہ شخصیات کے گھر میں ڈالا گیا۔ جس میں لکھا گیا ہے کہ کفار کو قتل کرنا بہت اجر و ثواب رکھتا ہے اور دھمکی دی گئی ہے کہ اپنے گھروں سے جھنڈے (علم پاک) اتروا کر داعش کے جھنڈے لگالو، جو حق کا جھنڈا ہے، ورنہ تمھیں قتل کر دیا جائے گا۔ خط میں نام نہاد تکفیری مسلمانوں نے اسلام محمدی (ص) کے اصل پیروکار شیعیان حیدر کرار (ع) کو داعشی اسلام قبول کرنے کی دعوت بھی دی ہے۔ بصورت دیگر قتل کرنے کی دھمکی بھی ساتھ ہی درج ہے۔ اس خط کو داعش کے مقامی یونٹ، حسنین معاویہ ڈیرہ اسماعیل خان کی طرف سے بھیجا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button