Uncategorized

یوم آزادی کے موقع پر کراچی کے حساس علاقوں میں کمانڈوز تعینات

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) کراچی: یوم آزادی کے موقع پر دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر شہر كے حساس علاقوں میں ایس ایس یو كے 200 كمانڈوز تعینات كردیئے گئے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ كے احكامات اور آئی جی سندھ كی ہدایات پر اسپیشل سیكیورٹی یونٹ سندھ پولیس كے 200 كمانڈوز عوام كی جان ومال كی حفاظت كے لیے كراچی كے مختلف اضلاع كے حساس علاقوں میں تعینات كردیئے گئے ہیں۔

شہر میں سیکیورٹی خدشات اور موجودہ حالات كے تناظر میں ایس ایس یو كے كمانڈوز 2 شفٹوں میں 14 اگست تك كراچی كے مختلف حساس علاقوں، شاپنگ سینٹرز، بازاروں اور دیگر مقامات پر اپنی ڈیوٹی كے فرائض انجام دیں گے۔ كمانڈوز مختلف حساس علاقوں میں امن وامان برقرار ركھنے كے لیے كراچی پولیس كی مدد كریں گے اور امن وامان میں خلل ڈالنے والے شرپسند عناصر كے خلاف بروقت مؤثر كارروائی كریں گے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button