Uncategorized

آپریشن ضرب عضب آخری تکفیری دہشتگرد کے خاتمہ تک جاری رہے گا، ڈاکٹر غوث محمد نیازی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آپریشن ضرب عضب کے نتیجہ میں دہشت گردی کی راہیں مسدود ہونے کے بعد شدت پسندوں نے معصوم بچوں کے اغواء کے ذریعے عوام میں خوف و ہراس اور ملک میں انتشار پیدا کرنے کی سازش کی ہے، لیکن اُن کی کوئی بھی مذموم کارروائی عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتی۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن ضلع خوشاب کے صدر اور سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی نے جوہر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایم ایل این کے رہنما کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا نشانہ بننے والے سیکورٹی فورسز کے افسران و ملازمین اور پاکستان کے مظلوم شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، آپریشن ضرب عضب آخری تکفیری دہشت گرد کے خاتمہ تک جاری رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button