پاکستانی شیعہ خبریں

تبدیلی آ نہی رہی آگئی،نئے پاکستان کی پرانی عوام میں اسلحہ خریدنے کی شرح بڑھ گئی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آرمی پبلک سکول ، چار سدہ یونیورسٹی پر دہشت گردانہ حملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں بے پناہ اضافے کے بعد پشاور سمیت دیگر شہروں کے لوگوں میں اپنے تحفظ کی خاطر اسلحہ خریدنے کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔

زرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے نئے پاکستان کے پی کے (خیبرپختونخواہ) کے دارلحکومت پشاور کے آرمی پبلک اسکول اور چارسدہ یونیورسٹی پر ہونے والےتکفیری دہشتگردانہ حملوں اور پشاور،ڈیرہ اسمٰعیل خان سمیت صوبے کے دیگر شہروں میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں بے پناہ اضافے کے بعد صوبے کی عوام میں اپنا تحفظ خود کرنے کا رجحان بڑھا ہے۔اطلاعات کے مطابق ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت)، لشکرِ جھنگوی،تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)،جماعت الاحرار کی جانب سے عمران کے نئے پاکستان میں ہونے والے پے در پے خودکش حملون،بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ سے آنے والی تبدیلی میں عوام نے اپنی حفاظت ازخود کرنے کی ٹھان لی ہے۔

نئے پاکستان خیبرپختونخواہ کے پرانے عوام نے اپنی حفاظت کے لئے اسلحہ خانوں کا رخ کرلیا ہے۔نئے پاکستان کے دارلحکومت پشاور میں پستول، ریپیٹر اور شارٹ گن جیسے اسلحے کی مانگ میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اسلحے کی بڑی خریدار پرائیویٹ سکیورٹی کمپنیاں ہیں۔ جو سرکاری، نیم سرکاری اور نجی اداروں کو سکیورٹی گارڈ فراہم کرتی ہیں۔اس کے علاوہ عام عوام کی جانب سے بھی بڑی تعداد میں اسلحہ کی خریداری میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔مقامی زرائع کا کہنا ہے کہ اسلحہ ڈیلرز کی بھی جانب سے بےدریغ اسلحے کی فروخت جاری ہے، جس کی وجہ سے بھی عوام میں خوف پایا جاتا ہے کہ انکے درمیان تکفیری دہشتگرد بھی اسلحے کی خریداری میں مصروف ہیں، لیکن اسلحہ ڈیلرز بناء کسی انکوائری کے اسلحہ فروخت کرنے میں مصروف ہیں کہ جس کی وجہ سے عوام ایک نئی پریشانی کا شکار دکھائی دیتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button