پاکستان واحد ریاست ہے جس کی اساس کلمہ طیبہ ہے، اشرف آصف جلالی
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) نسل نوء کو نظریہ پاکستان سے روشناس کرانا بے حد ضروری ہے، دنیا کے نقشے پر پاکستان واحد نظریاتی سلنطت ہے جس کی بنیاد کلمہ اسلام پر ہے، اتنے دشمنوں کے باوجود پاکستان کا قیام اور بقا محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہے، تحفظ پاکستان ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔
زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے گلبرگ لاہور میں نظریہ پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اشرف جلالوی نے کہا کہ قیام پاکستان کے مخالف کانگریسی ملاؤں کے پیروکار ملک دشمن، اسلام دشمن تکفیری دہشتگردوں کو آکسیجن فراہم کر رہے ہیں، آج ملک کا وارث ان لوگوں کو بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے جو گاندھی، نہرو کو مسلمانوں کا نجات دہندہ سمجھتے تھے، پاکستان ہمارے اکابرین و آباؤاجداد نے لازوال قربانیاں اور لاکھوں جانوں کے نذرانے دیکر حاصل کیا تھا، پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھ پھوڑنا اچھی طرح جانتے ہیں۔
افسوس ہے کہ پاکستان بننے کے بعد آنے جانیوالی حکومتوں نے اس طبقے کو نوازا کہ جن کے نزدیک تحریک پاکستان کے وقت پاکستان بنانا جُرم تھا اور پاکستان بننے کے بعد اس طبقے نے ایسے سفاک تکفیری دہشتگردوں کو پالا جنہوں نے دہشتگردی کی وارداتوں میں جانی نقصان کے علاوہ پاکستان کی معیشت کو 70 ارب روپے سے زائد مالی نقصان پہنچا کر پاکستان کو ایک ناکام ریاست بنانے کی مزموم کوشش کی، آج بے شرمی اور ڈھٹائی کیساتھ کانگریسی ملا اپنے آپ کو محافظ پاکستان قرار دینے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، ہم کسی بھی صورت تاریخ کو مسخ نہیں ہونے دیں گے۔