اپنے ملک کا استحکام ہمارا وژن اور پہچان پاکستان ہونی چاہیئے، ایڈمنسٹریٹر کراچی
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)پاکستان بہت بڑی نعمت ہے، ہم سب خوش نصیب ہیں کہ آج اپنے وطن کی آزاد فضاء میں سانس لے رہے ہیں۔ہماری سوچ اور نظریہ مضبوط ہونا چاہیئے، اپنے ملک کا استحکام ہمارا وژن اور پہچان پاکستان ہونی چاہیئے۔
زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے یوم آزادی کے سلسلے میں مزار قائد پر کراچی کے شہریوں کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھانے اور بعد ازاں کے ایم سی بلڈنگ میں پرچم کشائی کی تقریب کے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مختلف محکموں کے سربراہان اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی کی حیثیت سے بابائے قوم کے مزار پر شہریوں کی جانب سے حاضری دے رہا ہوں، یوم آزادی ہمارے لئے خوشی اور عید کا دن ہے، قائد اعظم کی رہنمائی میں اس ملک کو ہمارے بزرگوں نے بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا ہے۔