Uncategorized

دہشتگردوں کے پاکستان اور اسلام مخالف بارودی نظریئے کو ختم کرنے کیلئے پوری قوم متحد ہے، ثروت اعجاز قادری

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)پاکستان مخالف ہر نظریئے کو قلم کی طاقت سے ختم کرنے کیلئے بانیان پاکستان کی اولادوں کو آگے آنا ہوگا، پاکستان کی بقاء اور سلامتی نظریہ پاکستان سے وابستہ ہے، پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا ہے اور اسلام کے نفاذ سے ہی ملک کو بحرانوں سے نجات دلائی جاسکتی ہے، حقیقی آزادی کا جشن اس وقت ہوگا جب مقبوضہ کشمیر آزاد ہوکر پاکستان کا حصہ بنے گا۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے یوم آزادی کے موقع پر مرکز اہلسنت سے نکالی جانیوالی عظیم الشان وفائے پاکستان ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اطلاعات کے مطابق وفائے پاکستان ریلی کا اختتام مزار قائد پر ہوا جہاں پاکستان سنی تحریک کے قائدین نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی اور ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا کی۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ تکفیری دہشت گردوں کے پاکستان اور اسلام مخالف بارودی نظریئے کو ختم کرنے کیلئے پوری قوم متحد ہے۔آپریشن ضرب عضب اور ملکی سلامتی کیلئے شہید فوج کے جوانوں اور افسران کو سلام پیش کرتے ہیں، ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہیں۔آج پاکستان بچانے کے لیے پاکستان بنانے والے جذبے کی ضرورت ہے۔

ثروت اعجاز قادری نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ملک و قوم کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ذاتیات کے خول سے نکلنا ہوگا، ملک و قوم کو فرقہ پرستی، لسانیت، گروہ بندی اور تعصب پرستی کے خاتمہ سے آزادی دلانے کیلئے قومی پالیسی مرتب کرنی ہوگی اور تمام قوموں کو ان کے حقوق فراہم کرنا ہونگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button