Uncategorized

آپریشن نہ ہونے کی وجہ سے پنجاب تکفیری دہشتگردوں کا گڑھ بن چکا ہے، صاحبزادہ حامد رضا

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) قیام پاکستان کے سارے مخالفین وزیراعظم کے اتحادی ہیں، حکمران کرپشن بچاؤ موج اڑاؤ فارمولے پر عمل کر رہے ہیں، نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی ناکامی سے قوم مایوس ہے، بھارت بلوچستان میں مشرقی پاکستان جیسے حالات پیدا کرنے کی سازش کر رہا ہے۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار سنی اتحاد کونسل پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے یوم آزادی کے موقع پر جامعہ رضویہ فیصل آباد میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ حکمران قائداعظم اور علامہ اقبال کے راستے سے ہٹ چکے ہیں، سول حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی صلاحیت اور اہلیت نہیں رکھتی، پاکستان کی محبت کو دوسری ساری محبتوں پر غالب کرنے کی ضرورت ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ قائد اعظم کی جماعت کے قائد کو مخالفین پاکستان سے اتحاد زیب نہیں دیتا، بھارت کی غیر رسمی جنگ کا منہ توڑ جواب دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران نے سیاست کو تجارت بنا دیا ہے، ن لیگ سیاسی جماعت نہیں کرپشن مافیا کا نام ہے، حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہ کرکے فوج کی قربانیاں ضائع کر رہی ہے، بے حس حکمران عوام کے مسائل اور ملک کے مستقبل سے بے نیاز ہیں۔

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ پنجاب میں تکفیری دہشتگردوں کیخلاف آپریشن نہ ہونے کی وجہ سے پنجاب دہشتگردی کا گڑھ بن چکا ہے۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ نام بدل کر کام کرنے والے ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگر گروہوںکیخلاف کارروائی کی جائے،انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی مہلت عمل ختم ہوتی جا رہی ہے، نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہ ہونے کے ذمہ دار سول ادارے ہیں، حکمرانوں کی کرپشن نے تحریک پاکستان کے شہیدوں کی روحوں کو تڑپا دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button