Uncategorized

ایم ڈبلیوایم کے تحت سندھ بھر میں یوم آزادی پاکستان کی تقریبات کا انعقاد / کراچی، مزار قائد پر حاضری

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کیجانب سے 14 اگست یوم آزادی پاکستان کے موقع پر سندھ بھر میں جشن آزادی کی نقریبات کا انعقاد کیا گیا،

تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر حیدرآباد، نوابشاہ، خیرپور، ماتلی، بدین سمیت دیگر شہروں میں قائم ایم ڈبلیو ایم کے دافاتر میں آزادی پاکستان کے موقع پر پرجم کشائی کی تقریب و کیک ٹاکا گیا، ضلع جیک آباد میں ایم ڈبلیو ایم سندھ صوبہ کے سیکریڑی جنرل علامہ مقصود ڈومکی کےزیر قیادت یوم آزادی پاکستان بائیک ریلی کا انعقاد کیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جبکہ ضلع گھوٹکی میں بھی یوم آزادی پاکستان کے موقع پر پاکستان زندہ باد بائیک ریلی کا ناکالی گئی،

کراچی، ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے تحت 13 اگست کی شب نمائش چورگی پر جشن آزادی کیمپ لگیا گیا جس میں وطن کی سرحدوں کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے والے شہداء کی یاد میں چراغان کیا گیا جبکہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مولانا مختارامامی کی قیادت میں صوبہ سندھ اور کراچی ڈویژن کے رہنماؤں نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح رحمة الله علیہ کے مزار پر حاضری دی۔ اس موقع پر قائد اعظم کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ پھولوں کا گلدستہ بھی مزار پر رکھا گیا اور پاکستان کے سترویں (70ویں) یوم آزادی پر مملکت خداداد کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

 وفد میں علمائے کرام بشمول مولانا علی انور جعفری، مولانا نشان حیدر ساجدی، مولانا صادق جعفری ، مولانا احسان دانش و دیگر جبکہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے عالم کربلائی، علی حسین ، ناصر حسینی، اور کراچی ڈویژن کے میثم عابدی سمیت مبشر حسن اور کارکنان کی بڑی تعداد شریک تھی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button