میں کسی کو اس قابل ہی نہیں سمجھتا کہ اس کو اپنے برابر لاکر اس سے مسئلہ پیدا کروں، علامہ ساجد نقوی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل کے سربراہ سید ساجد علی نقوی تین روہ دورہ ملتان پر شیعہ میانی پہنچے جہاں مختلف وفود نے ان سے ملاقاتیں کیں۔ دورے کے دوران مختلف مومنین کے گھروں پر فاتحہ خوانی کی، جامعہ مصباح العلوم جعفریہ کے سالانہ اجتماع میں شرکت کی جہاں مومنین کی بڑی تعداد اور علماء کرام نے استقبال کیا۔ خطاب کے موقع پرعلامہ ساجد نقوی نے فرمایا تشیع کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنایا، آج تک میں نے کوئی ایسا کلمہ ادا نہیں کیا جس پر کسی کو کوئی اعتراض ہو، شیعہ کیا کسی سنی کو بھی اعتراض نہیں ہوگا، ہم نے ایسا طریقہ اپنایا جس سے قوم کو بچایا ،لوگ کرتے ہیں اپنی مرضی سے کام میں اس حوالے سے کچھ نہیں کہتا مگر وہ کرنا چاہئے جو تشیع کے مفاد میں ہو، ہر وہ کام جو تشیع کے لئے نقصان دہ ہو اس سے رکنا چاہئے، انتشار و افتراق تشیع کے مفاد میں نہیں ہے، ایسا انداز جس سے لوگ آپس میں دست و گریباں ہوں اس سے اجتناب کریں، لوگ کہتے ہیں وحدت مومنین ہونی چاہئے وحدت اس سے بڑھ کر اور کیا ہوگی کہ لوگوں کو آپس میں دست و گریباں ہونے سے روکا، کسی کے خلاف میں نے کوئی بات نہیں کی میرا کسی سے کوئی مسئلہ نہیں ہے،
علامہ ساجد نقوی کا مزید کہنا تھا کہ میں کسی کو اس قابل ہی نہیں سمجھتا کہ اس کو اپنے برابر لاکر اس سے مسئلہ پیدا کروں، میں ہمیشہ سے کہتا آرہا ہوں کہ حقائق قوم کو بتائے جائیں ملک کا یہ حال کس نے کیا ،کون اس کو اس حال پر لے آیا کل کسی نے میں نام نہیں لیتا کہا جارہا ہے کہ فلاں کو ایسی بات نہیں کرنی چاہئے تھی میں کہتا ہوں کہ اس نے آدھا سچ بولا جب پورا سچ بولا جائے گا تو کیا حال ہوگا، میں پوچھتا ہوں کہ جیل کیسے ٹوٹی کس نے توڑی شیعہ قیدیوں کو کس نے قتل کیا یہ میرے سوال ہیں ، بتانا ہوگا ریاست کو مجھے جواب دینا ہوگا ،یہ یتیموں اور بیواؤں کا لشکر کس نے دیا۔محرم آنے والا ہےمیں آج خاص طور پر وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کو متوجہ کرتا ہوں کہ مجالس پر سے ایف آئی آرز واپس لے لو ورنہ ایسا نہ ہو کہ یہ ایف آئی آرز کاٹنے والوں کے گلے کا پھندا نہ بن جائیں۔