پاکستانی شیعہ خبریں

پاک-افغان بارڈر کے اطراف پاک فوج کا تکفیری دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کا آغاز

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) راولپنڈی: پاک فوج نے پاک-افغان بارڈر کے اطراف میں آپریشن کا آغاز کردیا جس کا مقصد تکفیری دہشت گردوں کی آمدورفت روکنا ہے۔ پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ یعنی انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق پاک-افغان بارڈر کے اطراف میں آپریشن شروع کردیا گیا تاکہ خیبر ایجنسی میں دہشتگردوں کی آمدورفت کو روکا جاسکے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس مقصد کے لیے خیبر ایجنسی کی راجگل وادی کے پہاڑوں اور دروں میں سیکیورٹی فورسز کے دستے بھی تعینات کردیئے گئے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم نواز شریف کی زیرِصدارت سیاسی و عسکری قیادت کے اہم اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لیے ٹاسک فورس کے ارکان کا تعین کرنے کے ساتھ ساتھ سرحدوں کی نگرانی کے لیے سول آرمڈ فورسز کے 29 ونگز بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا تھا۔

سانحہ کوئٹہ کے بعد ایک ہفتے کے دوران سیاسی اور عسکری قیادت کے تیسرے اجلاس میں ملکی سرحدوں کا انتظام بہتر بنانے کے لیے سول آرمڈ فورسز کے 29 نئے ونگز بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، جس کا مقصد دہشت گردوں کی نقل وحمل روکنا ہوگا۔

واضح رہے کہ کوئٹہ میں ہونے والے خود کش دھماکے کے بعد ملک میں سیکیورٹی انتظامات اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے کردار پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں، جس کے نتیجے میں 70 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button