پاکستانی شیعہ خبریں

پشاور: محکمہ انسداد دہشتگردی کی کاروائی، کالعدم تنظیم کا مبینہ خودکش حملہ آور گرفتار

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) محکمہ انسداد دہشتگردی نے پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے ایک دہشتگرد کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے 2 کلو گرام بارودی مواد برآمد ہوا ہے، دہشتگرد خود کش حملے کی تربیت لے چکا تھا اور حملے کے لئے تیار تھا۔

محکمہ انسداد دہشتگردی نے پشاور کے باچا خان چوک میں کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشتگرد کو خود ساختہ بم سمیت گرفتار کرلیا ہے، دہشگرد کا تعلق کالعدم تنظیم جماعت الاحرار سے بتایا جاتا ہے، رحمان الدین کو خفیہ اطلاع پر اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ریڈیو پاکستان کے قریب دھماکہ خیز مواد نصب کررہا تھا۔ دہشتگرد سے 2 کلو وزنی خود ساختہ بم بھی برآمد ہو اہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق رحمان الدین سے ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دہشتگرد نے خود کش حملہ کرنے کی تربیت حاصل کر رکھی تھی اور اسے خصوصی طور پر حملے کے لئے تیار کیا گیا تھا۔ دہشتگرد کو نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے، جہاں اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button