پاکستانی شیعہ خبریں

پشاور،ریڈیو پاکستان کی عمارت کے پاس سے کالعدم دہشتگرد گروہ سپاہ صحابہ کا خودکش حملہ آور گرفتار

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سی ٹی ڈی نے ایک خفیہ اطلاع ملنے پر ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت کے قریب کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کے تکفیری خودکش حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے۔گرفتار ہونے والے تکفیری خودکش حملہ آور سے ایک خودکش جیکٹ اور اور دستی بم بھی برآمد ہوئے ہیں۔

زرائع کے مطابق خیبرپختونخواہ کے دارلحکومت پشاور میں کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ایک خفیہ اطلاع ملنے پر ریڈیو اسٹیشن پشاور کے قریب کاروائی کرتے ہوئے ایک تکفیری خودکش حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔سی ٹی ڈی زرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے تکفیری خودکش حملہ آور کی عمر تقریبا” 18 سے 20 سال بتائی جا رہی ہے۔زرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار تکفیری خودکش حملہ آور رحمان الدین کا تعلق ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) سے ہے اور وہ اپر دیر کا رہنے والا ہے۔

سی ٹی ڈی زرائع کے مطابق گرفتار تکفیری خودکش حملہ آور رحمان الدین اپردیر میں واقع ایک تکفیری مدرسے میں تعلیم حاصل کرتا تھا جہاں اس کو مدرسے کے مہتمم نے جہاد کے حوالے سے تعلیم دینا شروع کی اور بعد ازاں اسی مدرسے کے مہتمم نے اسے افغانستان بھیجا کہ جہاں اس نے خودکش حملوں اور دہشتگردی کی تربیت حاصل کی اور پھر وہ اپردیر واپس آگیا، کہ جہاںاسے اسی مقامی مدرسے خودکش حملے کے لیئے تیار کیا گیا تھا۔سی ٹی ڈی کے مطابق تکفیری خودکش حملہ آور سے ایک خودکش جیکٹ اور دستی بم بھی برآمد ہوئے ہیں۔تکفیری خودکش حملہ آور کو گرفتاری کے بعد مزید تفتیش کے لئے سخت حفاظتی حصار میں نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button