مشرق وسطی

مختلف علاقوں میں شامی فوج کی کامیابیاں

شامی فوج نے حلب میں سیمنٹ کے کارخانے اور الزہرا نامی علاقے کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حلب میں شامی فوج کی کارروائیوں میں کم از کم چالیس دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔ شامی فوج نے بھی کہا ہے کہ مغربی حلب میں دہشت گرد گروہوں کا حملہ پسپا کردیا گیا۔

شامی فوج کی مسلسل کارروائیوں کے نتیجے میں حلب میں دہشت گردوں کے لئے امداد کی فراہمی کا عمل منقطع ہوگیا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ شامی فوج اور عوامی رضاکاروں نے صوبے حمص میں بھی شمالی اور مشرقی علاقوں میں دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے انھیں بھاری نقصان پہنچایا ہے۔ ان علاقوں میں داعش دہشت گرد گروہ کے کئی سرغنہ بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button