پاکستانی شیعہ خبریں

خیبر ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی: تکفیری دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) خیبرایجنسی: سکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی کے علاقوں میں فضائی کارروائی کے دوران ملک دشمن تکفیری دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس دوران دہشت گردوں کے 5ٹھکانے تباہ کیے گئے ۔  نیو نیوز کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ کے علاقوں میں فضائی کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ فضائی کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فضائی کارروائی کے دوران راجگل ، ستارکلے اور خیر بہ کے علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button