Uncategorized

گورنرسندھ سے ڈی جی رینجرزکی ملاقات؛ کراچی آپریشن جاری رکھنے کا عزم

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے ملاقات کی جس میں کراچی آپریشن کو آخری تکفیری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

زرائع کے مطابق گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان سے ڈی جی رینجرزمیجرجنرل بلال اکبر نے گورنرہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران نیشنل ایکشن پلان، صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال اور شہر قائد میں جاری آپریشن سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ ملاقات میں کراچی آپریشن کو آخری تکفیری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ملاقات کے دوران گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کے قیام کے لئے رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے بے شمار قربانیاں دی ہیں اوران قربانیوں کو رائیگاں جانے نہیں دیا جائے گا۔

شہر قائد کے حوالے سے ڈاکٹرعشرت العباد نے کہا کہ کراچی ملک کی معاشی شہ رگ ہے اور یہاں امن و امان کی بہتر صورتحال پورے ملک کی معاشی ترقی و خوشحالی کے لئے ضروری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button