Uncategorized

لاہور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، فیروز والا سے تکفیری دہشتگرد گرفتار

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں انسداد دہشتگردی فورس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ دہشتگرد کو گرفتار کر لیا۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے فیروز والا میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے دہشتگرد کو گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے 2 دستی بم بھی برآمد ہوئے ہیں۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ مبینہ دہشتگرد گوجرانوالہ کا رہائشی ہے، اس پر ایک جج اور وکیل کے قتل کا الزام تھا لیکن وہ کمزور تفتیش اور قانونی پیچیدگیوں کے باعث بری ہو گیا تھا۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ اب اس دہشتگرد کیخلاف موثر تفتیش کرکے موثر چالان عدالت پیش کیا جائے گا تاکہ وہ قانونی سقم کا فائدہ اٹھا کر دوبارہ نہ بری ہو جائے۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button