پاکستانی شیعہ خبریں

بالاکوٹ پارس امام بارگاہ پر دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، تکفیری دہشتگرد قاری الطاف ایبٹ آباد سے گرفتار

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) ایبٹ آباد: محکمہ انسداد دہشت گردی ہزارہ ریجن نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے انتہائی اہم مطلوب ملک دشمن، اسلام دشمن، تکفیری دہشتگرد قاری الطاف ولد حمید اللہ کو گرفتار کر لیا۔ محکمہ انسداددہشت گردی فورس کے مطابق ماہ اکتوبر 2015میں محکمہ انسداد دہشت گردی ہزارہ ریجن نے تکفیری دہشتگرد قاری الطاف کے گھر سے 36کلو گرام بارود، 9 ڈیٹونیٹر،2 ہینڈ گرینیڈ، 50فٹ پرائما کارڈ،3.5کلو گرام بال بیرنگ اور1آرمی یونیفارم برآمد کر کے مذکورہ کے خلاف مقدمہ علت 11جرم7ATA-5ESAتھانہ سی ٹی ڈی ہزارہ ریجن میں درج کیا۔

ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔محکمہ انسداد دہشت گردی فورس کے اہلکاروں نے دہشت گردہ قاری الطاف گرفتار کر کے بغرض تفتیش نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔مذکورہ نے دھماکہ خیز مواد بالاکوٹ پارس امام بارگاہ کو دھماکہ سے اُڑانے کے لیے جمع کر رکھا تھا ۔ملزم تحریک طالبا ن سوات کا اہم کمانڈر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button