Uncategorized

محمود خان اچکزئی کی پاکستان سے وفاداری مشکوک ہو چکی ہے، صاحبزادہ حامد رضا

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چئیرمین صاحبزادہ حامد رضا نے فیصل آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہ ہونا حکومتی نااہلی ہے۔

زرائع کے مطابق فیصل آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے صاحبزاہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت پاکستان کی تاریخ کی ناکام ترین حکومت ہے۔ انکا کہنا تھا کہ محمود خان اچکز ئی کی پاکستان سے وفاداری مشکوک ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے نمائشی نہیں سنجیدہ اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کا پاکستان کے خلاف زہر اگلنا افسوناک ہے، مودی بلوچستان کے بجائے اپنے ملک کی فکر کریں جہاں غربت کی انتہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button