پاکستانی شیعہ خبریں

بلوچستان،تکفیری دہشتگردوں کی جناب سے نصب بم ناکارہ بناتے ہوئے بی ڈی ایس کا جوان شھید

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے نصب کئے گئے بم کو ناکارہ بناتے ہوئے اس کے پھٹ جانے سے بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) کا اہلکارشھید ہوگیا۔

زرائع کے مطابق اسسٹنٹ سب انسپیکٹر (اے ایس آئی) پُنہل خان نے پٹ فیڈر کے قریب نصب 2 بموں کو کامیابی سے ناکارہ بنایا اور جیسے ہی وہ تیسرے بم کو ناکارہ بنانے کے لیے اس کے قریب پہنچے تو وہ زور دار دھماکے سے پھٹ گیا،جس سے پنہل خان موقع پر ہی شھید ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ لشکرِ جھنگوی کے دہشتگردوں کی جانب سے نصب کیے گئے بموں کو ناکارہ بناتے وقت پنہل خان نے حفاظتی جیکٹ نہیں پہنی ہوئی تھی اور انہوں نے حفاظتی لباس اور تکنیکی ساز و سامان کے بغیر ہی علاقے کو محفوظ بنانے کے لیے اپنی جان داؤ پر لگادی۔پنہل خان بم ناکارہ بناتے وقت سادہ شلوار قمیض میں ملبوس تھے۔

مقامی صحافی محمد ایوب بھٹو کا کہنا تھا کہ اگر ناکارہ بنائے گئے بموں کے پھٹ جاتے تو بڑا جانی و مالی نقصان ہوتا، لیکن پاک وطن کے جانباز سپاہی پنہل خان نے اپنی جان نثار کرکے علاقے کو تکفیری دہشتگردوں کی سفاکیت سے بچا لیا۔انہوں نے کہا کہ تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز اور عوام کے نشانہ بنانے کے لئے اس علاقے اور اس کے اطراف میں بم نصب کرنے اور مائنز بچھانا کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، جبکہ انہیں ناکارہ بنانے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ جدید آلات سے لیس نہیں ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت)، لشکرِ جھنگوی اور جنداللہ کی جانب سے آئے روز سڑک کنارے نصب بم اور بارودی سرنگ پھٹنے کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں اور ان تکفیری دہشتگرد گروہوں کا نشانہ اکثر و بیشتر سیکیورٹی فورسز کے اہلکار ہوتے ہیں۔ بلوچستان کے کئی علاقوں میں تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے سڑک کنارے نصب بم اور بارودی سرنگ پھٹنے کے واقعات میں کئی سیکیورٹی اہلکار شھید اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button