پاکستانی شیعہ خبریں

آغا رضا کی تین سالہ کارکردگی عوامی خدمت کا سنہرا باب ہے،علامہ اعجاز بہشتی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) قومی سطح کی پالیسیوں کو نا صرف معاشرتی ضروریات اور موجودہ صورتحال کا عکاس ہونا چاہیے بلکہ عوام کے حقیقی مسائل و مشکلات کے پائیدار حل کا ضامن ہونا چاہیے ۔ یہ پالیسیاں محض فائلوں تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ ان پر عمل در آمد کرکے ان کے ثمرات عوام تک پہنچانا ضروری ہیں۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری تربیت علامہ اعجاز حسین بہشتی نے شجا ع آباد یونٹ ہزارہ ٹاون کے دفتر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔علامہ اعجاز بہشتی کا کہنا تھا کہ حقیقی جمہوریت کا مطلب عوام کے یکساں حقوق اور ترقی کے مواقع فراہم کرنا ہوتا ہے تاکہ معاشرے میں غیر انصاف و غیر متوازن صورتحال ہی پیدا نہ ہوں۔علامہ اعجاز بہشتی نے علاقے میں مکمل اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رکن بلوچستان اسمبلی آغا رضا کی تین سالہ کارکردگی عوامی خدمت کا سنہرا باب ہے،شب وروز جاری فلاحی منصوبہ جات کی بدولت مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور آغا رضا حلقے کے عوام کی دل کی دھڑکن بن چکے ہیں ۔

علامہ اعجاز بہشتی نے مزید کہا کہ تاریخ و سیاست کے مستندمفکرین کا منصب سیاست اور حق حکمرانی کو معاشرے میں اخلاقی لحاظ سے کمال اور کردار کے لحاظ سے مثال کا درجہ رکھنے والے افراد کے لیے مخصوص کرنا اسی وجہ سے ہے۔کہ سیاست سے منسلک طبقہ نا صرف ریاست کے اداروں میں پیدا ہونے والی خرابیوں اور کمزرویوں پر چیک رکھتا ہے بلکہ عوام کی سوچ کو مثبت سانچے میں ڈال کر سماجی رویے بھی متعین کرتا ہے۔ نمائندوں اور حکمرانوں کے انتخاب کے معاملے میں ہمیں جہاں اخلاقی بے راہ روی یا دیانتداری کے حوالے سے کسی پر معمولی سا الزام بھی سامنے آنے پر سسٹم اور سیاسی جماعتیں امیدواری کے مرحلے پر ہی ایسے افراد کو مکھن سے بال کی طرح نکال باہر کرنا چاہیے۔ لیکن ہماری بد قسمتی کہ قومی سیاست صرف مفادات کا کھیل بن کر رہ گئی ہے۔ پولیٹکل سسٹم کی اوور ہالنگ کے لیے بھی ایک عدد ایکشن پلان وضع کرنا ناگزیر قومی ضرورت بن چکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button