مشرق وسطی

بحرین: شیخ عیسی مومن کے خلاف کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی

بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی عدالت نے مجلس علمائے اسلامی کے ثقافتی شعبے کے سربراہ اور الدیر کے امام جمعہ شیخ عیسی مومن کے خلاف کیس کی سماعت اکّیس اگست تک ملتوی کر دی۔

موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی عدالت نے مجلس علمائے اسلامی کے ثقافتی شعبے کے سربراہ اور الدیر کے امام جمعہ کے خلاف کیس کی سماعت کے موقع پر بدھ کے روز اعلان کیا کہ شیخ عیسی مومن کے خلاف کیس کی سماعت اکّیس اگست تک ملتوی کی جاتی ہے۔ بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے انھیں بے بنیاد الزامات کے تحت حراست میں لے رکھا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ مہینوں کے دوران بحرین کی حکومت کو اس ملک کے معروف عالم دین آیۃ اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت سلب کئے جانے پر بحرینی عوام کے سخت ترین ردعمل کا سامنا کرنا پڑا ہے پھر بھی آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت نے اپنی جارحانہ پالیسیاں جاری رکھتے ہوئے بحرین کے کئی علمائے دین کو حراست میں لے لیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button