پاکستانی شیعہ خبریں

ایران کو خیبر پختونخوا میں توانائی کے منصوبے میں سرمایہ کاری پر آمادہ کرلیا، پرویز خٹک

 شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  ایران نے خیبر پختونخوا میں توانائی کے منصوبہ ہائیڈل پاور جنریشن، سیاحت اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر و ترقی میں سرمایہ کاری کیلئے آمادگی ظاہر کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے بدھ کو اپنے وفد کے ساتھ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کے پی کے نے ایرانی سفیر کو خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاروں کو دی جانے والی مراعات کے بارے میں بتایا۔ سرمایہ کاری کیلئے دی جانے والی مراعات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مہدی ہنردوست نے ایران کی جانب سے توانائی کے منصوبہ ہائیڈل پاور پراجیکٹ، سیاحت اور صوبہ میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر و ترقی میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا۔ اس دوران اقتصادی راہداری کو علاقائی ترقی کیلئے اہم منصوبہ خیال کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button