Uncategorized

علامہ ساجد نقوی کی قیادت کا منکر امامت کا منکر ہے، علامہ سبطین سبزواری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل پنجاب کے سربراہ اور آیت اللہ بشیر نجفی کی جانب سے پاکستان میں نمائندہ ولی فقیہہ علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ علامہ ساجد نقوی کی قیادت کا انکار امامت سے انکار ہے جو قیادت کا منکر ہے وہ امامت کا منکر ہے، انہوں  نے قیادت کو امامت کا تسلسل ہے قرار دیتے ہوئے کہا کہ قیادت کے خلاف بولنے والا، مرجیعت و رہبریت کے خلاف ہے اور جو رہبریت کے خلاف ہے وہ امامت کے خلاف ہے، علامہ ساجد نقوی کی قیادت کے خلاف کل بھی مذموم عناصر نے پروپگنڈہ کیا آج بھی کرکرہے ہیں اور یہ کل بھی ناکام ہوئے تھے آج بھی ان کا منہ کالا ہوگا ۔

واضح رہے پاکستان میں قیادت کا نظام پاکستانی شیعہ قوم نے اپنی رہنمائی کے لئے متعارف کروایا تھا، جبکہ دنیا تشیع میں کہیں بھی اس طرح کا قیادتی نظام نہیں پایا جاتا، اسکو امامت کا تسلسل قرار دینا جائز نہیں، جبکہ پاکستان میں عوام نے اعتماد کرکے مفتی جعفر اور پھر علامہ عارف حسین الحسینی کو قیادت سونپی بعد ازاں عوام نے اعتماد کھو دیا ، جبکہ آج عوام علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں پاکستان میں جینا پسند کررہی ہے، لہذا یہ سسٹم غیبت امام میں ولی فقیہہ کی قیادت میں ہر علاقہ میں مختلف شکلوں میں زنہ ہے۔ یہ بات بھی دھیاں میں رہے کہ علامہ سبطین سزواری آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی جو خود کو ولی فقیہہ قرار دیتے ہیں ان کے پاکستان میں نمائندہ یعنی نمائندہ ولی فقیہہ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button