Uncategorized

علامہ راجہ ناصرعباس کی جدوجہد سے متاثرہوکرشیعہ علماءکونسل سندھ کےمتعددعہدیدارایم ڈبلیوایم میں شامل

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) شیعہ علما کونسل میرپورخاص، عمرکوٹ، مٹھی، اور تھرپارکر کے ڈویژن، ضلع او رتعلقہ کے زمہ دارن علامہ راجا ناصر عباس جعفری کی مظلوموں کے حقوق کے لیئے جاری جدوجہد سے متاثر ہوکر مجلس وحدت مسلمین میں شامل ہوگئے،تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین ميرپورخاص، مٹھی، عمرکوٹ، تھرپارکراضلاع کا مشترکہ اجلاس درگاہ مکھن شاہ میرپورخاص میں منعقد ہواجس میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹری امور تنظیم سازی سید مہدی عابدی ،صوبائی رہنما یعقوب حسینی، مولانا دوست علی سعیدی،مولانا نقی حیدری،مختیار دایو ،منور جعفری ،ندیم جعفری اور اصغریہ آرگنائزیشن کے رہنما ساجد مہدوی نے شرکت کی،اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم میرپورخاص کے رہنما بشیر شاہ اور راجہ اسد شاہ کی کوششوں سے شیعہ علماء کونسل کے ڈویژن ضلع اور تعلقہ کے متعددزمہ داران نے مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت کا باقائدہ علان کیا،ایم ڈبلیوایم میں شامل ہونے والوں میں شیعہ علماء کونسل میرپورخاص کے سابقہ ڈویژنل صدر عباس علی اپنے ساتھیوں سہیل ساجدی، دوست علی، شمشیرعلی ،لالا غلام رسول، فدا حسین ، ساجد شاہ صدر تعلقہ سامارو ، اعجاز نقوی، نیاز بجھیڑ تعلقہ کنری، مولانا خادم نھڑیو، مولوی عابد حسین ضلع عمرکوٹ، عمران عباس سٹی شادی پلی،رفیق مہدوی ، اکبر بجھیڑ، اعجاز شاہ، اکبرشاہ، رمیز رند ، سیف الملوک اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے رہنما عامر علی نے اپنی شمولیت اعلان کیا، بعد ازاں

ضلع عمرکوٹ کے لئے اعجاز علی شاہ علی اکبرشاہ، رمیز رند اور سیف الملوک، ضلع تھرپارکر اور مٹھی کے لئے سید شجاعت شاہ، پرویز علی، اکبرعلی بجھیڑ، غلام قادر اور نواز علی بجھیڑ ایم ڈبلیوایم کے آرگنائزر مقررکیئے گئے،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نوواردکارکنان کا کہناتھاکہ ہم نے بغیرکسی جبر کے مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت کا اعلان کیا ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ ایم ڈبلیوایم نہ فقط اہل تشیع بلکہ پوری مظلوم ملت پاکستان کے حقوق کی آواز بلندکرنے والی جماعت ہے جس کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری شب وروز محروموں کے حقوق کے لئے برسرپیکار ہیں ، انشاءاللہ ہم خون کے آخری قطرے تک قائد وحدت کی ہر صدا پر لبیک کہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button