Uncategorized

دنیا میں ہونیوالی تبدیلیاں دلیل ہیں کہ امام زمانہؑ کا ظہور قریب ہے، عادل بنگش

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)آئی ایس او کا سالانہ کنونشن 44 سالہ کنونشنز کی ایک کڑی ہے، امامیہ کارکنان کو یہ افتخار حاصل ہے کہ وہ نئے جوش و جذبہ کیساتھ ہر سال نئے میرکاررواں کا انتخاب کرتے ہیں، آئی ایس او میں یہ روش منفرد ہے۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہارآئی ایس او پاکستان کے سابق مرکزی صدرعادل بنگش نے لاہور میں تنظیم کے سالانہ کنونشن کے ایک جائزہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔عادل بنگش کا کہنا تھا کہ مرکزی کنونشن اپنی نوعیت کے اعتبار سے ایک منفرد موقع ہوتا ہے جس میں نہ صرف میر کاررواں کا انتخاب عمل میں لایا جاتا ہے بلکہ تربیتی نشستیں، سیمینارز، کانفرنسز میں دانشوروں اور سکالرز کا خصوصی خطاب ہوتا ہے، جس سے نئے آنیوالے طلباء ایک نیا جذبہ لے کر گھروں کو لوٹتے ہیں۔ عادل بنگش نے کہا مرکزی کنونشن ایسا ایونٹ ہے کہ سال بھر نوجوان اس کی بدولت متحرک رہتے ہیں، امسال نوید سحر کنونشن عالمی تناظر میں ایک خاص اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ جس طرح سے عالمی سطح پر تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں اسی مناسبت سے اسکا نام بھی رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ دنیا میں جو تبدیلی کی لہر رونما ہو رہی ہے وہ لوگ یا وہ گروہ شیطان کے گروہ سے تعلق رکھتے ہیں، وہ اک طرف متحد ہو رہے ہیں اور دوسری جانب وہ قوتیں جو امام وقت کی راہ ہموار کرنے لئے کوشاں ہیں وہ بھی باہم متحد ہو رہی ہیں، ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ سحر قریب ہے، دنیا میں ہونیوالی تبدیلیاں اس وقت کی نوید ہیں جب امام کا ظہور ہوگا اور وہ دنیا کو عدل و انصاف سے بھر دیں گے۔ انہوں نے تمام طلبا و سابقین آئی ایس او کو کنونشن میں شرکت کیلئے مدعو کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button