Uncategorized

آئی جی سندھ کی زیر صدارت اجلاس، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)سینٹرل پولیس آفس کراچی میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی زیرصدارت اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت صوبے میں جاری پولیس کاروائیوں، اقدامات اور اہداف کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور مزید ضروری احکامات دیئے گئے۔

زرائع کے مطابق اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق احمد مہر، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز سندھ عمران یعقوب منہاس، ڈی آئی جی ساؤتھ، ڈی آئی جی سی آئی اے سمیت اے آئی جی آپریشنز سندھ محمد عارف اسلم و دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل درآمد اور اب تک حاصل کردہ اہداف و کامیابیوں پر آئی جی سندھ کو بریفنگ دی گئی اور اس ضمن میں جاری و آئندہ پولیس حکمت عملی اور لائحہ عمل کی تفصیلات سے بھی آگاہی دی گئی۔ آئی جی سندھ نے اس موقع پر ہدایات دیں کہ صوبائی سطح پر جرائم اور اس فعل کے فروغ کی وجوہات، ان کے پس پردہ عوامل، محرکات اور ان کے سرپرستوں کو قانون کی گرفت میں لانے کے حوالے سے جاری پولیس ایکشن اور باالخصوص نیشنل ایکشن پلان کے تحت جاری مجموعی اقدامات کو مزید تیز کرتے ہوئے پولیس کارکردگی میں نمایاں اضافے کو یقینی بنایا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button