ہم ظلم کی اندھیری رات کو ختم کرکے انقلاب لائیں گے، طاہرالقادری
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ کل سے شروع ہونیوالی تحریک سے حکمران بچ نہیں پائیں گے، یہ قصاص کی تحریک ہے قصاص وصول کرکے رہیں گے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ کل سے شروع ہونیوالی تحریک سے حکمران بچ نہیں پائیں گے، یہ قصاص کی تحریک ہے قصاص وصول کرکے رہیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں نادرا سے زبردستی شناختی کارڈ بنوائے گئے، زبردستی شناختی کارڈ بنوانے والے حکمرانوں کے اتحادی ہیں، اس معاملے پر بھی خط لکھا گیا لیکن حکومت نے جواب نہیں دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ کل سے شروع ہونیوالی سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی قصاص تحریک سے حکمران بچ نہیں پائیں گے، نواز شریف خود کو سانحہ ماڈل ٹاﺅن سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں، نواز شریف سے دہشتگردی، ڈاکہ زنی کا حساب لیا جائے گا، ہم ظلم کی اندھیری رات کو ختم کرکے انقلاب لائیں گے۔