Uncategorized

سید محمد دہلوی مرحوم برصغیر کے خطیب اعظم اور بلند پایہ عالم دین تھے، علامہ ساجد نقوی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی سینیئر نائب صدر علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ وطن عزیز کی تشکیل و تعمیر اور سالمیت و دفاع میں علماء و اکابرین کی قیادت میں صبر آزما جدوجہد اور لازوال قربانیاں پیش کیں، جن میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید محمد دہلوی مرحوم کی جدوجہد اور کاوشیں نمایاں حیثیت کی حامل ہیں، یہی وجہ ہے کہ آج بھی ان کی گرانقدر خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ دور حاضر میں بھی پاکستان کے عوام بدترین دہشت گردی کا نشانہ بننے کے باوجود ملکی سلامتی اور قومی وحدت کی خاطر صبر و تحمل سے کام لے رہے ہیں، مگر ذمہ داران صورتحال کی سنگینی کا ادراک نہیں کر پا رہے۔

قائد اول علامہ سید محمد دہلوی کی 45 ویں برسی کے موقع پر علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ سید محمد دہلوی مرحوم برصغیر کے خطیب اعظم اور بلند پایہ عالم دین تھے، جنہوں نے پاکستان کے تمام سرکردہ علماء کا اجتماع کرکے اتفاق رائے سے پرامن سیاسی اور جمہوری طرز احتجاج کی داغ بیل ڈالی، اپنے مطالبات کو منطقی انداز میں پیش کیا اور پیرانہ سالی کے باوجود ملت کی خدمت میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی۔ اُس مشکل دور میں کم وسائل کے باوجود مسلسل اور انتھک محنت سے قوم کو شعور اور اتحاد کی نعمت کا احساس دلایا۔

علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ علامہ سید محمد دہلوی ؒ، علامہ مفتی جعفر حسین ؒاور علامہ عارف الحسینی شہید ؒ کی قیادت میں بنیادی حقوق کے دفاع اور تحفظ کی خاطر جو کارواں چلا تھا وہ آج بھی رواں دواں ہے اور ہم ان قائدین کی فکر سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے بے شمار مسائل و مشکلات کے باوجود نہ صرف بنیادی حقوق کے تحفظ کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے بلکہ ملک میں اتحاد و وحدت کے فروغ اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی ترویج کے لئے ہمہ وقت مشغول ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button