پاکستانی شیعہ خبریں

خیبر پختونخوا حکومت کا گھریلو تشدد بل خلاف شریعت ہے، اسلامی نظریاتی کونسل

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) اسلامی نظر یاتی کونسل نے گھریلو تشدد پر خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے بھیجے گئے ریفرنس پر اپنی حتمی فیصلہ سے آگاہ کر دیا ہے اور اسے خلاف شریعت قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔ کونسل کے جاری کردہ بیان کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل نے اپنے اجلاس نمبر 202 بتاریخ 2، 3 مارچ 2016ء میں گھریلو تشدد بل صوبہ خیبرپختونخواہ، صوبائی گورنر کی طرف سے بھیجے گئے ریفرنس پر غوروخوض کیا اور خلاف شریعت ہونے کی بناء پر اسے مسترد کیا۔

اس سلسلے میں عبوری جواب بتاریخ 28 مارچ 2012ء فوری طور پر متعلقہ محکمہ کو بھجوادیا گیا تھا۔ اس کے بعد تفصیلی فیصلہ بتاریخ 18 اگست 2016ء کو بھجوایا گیا، جس میں تمام دلائل کا حوالہ دیا گیا۔ بیان کے مطابق کونسل میں کسی ریفرنس پر غوروخوض کے لئے اس کا ورکنگ پیپر تیار کیا جاتا ہے۔ معزز اراکین کی آراء جمع کی جاتی ہیں۔ اور تمام مطلوبہ تفصیلات کے ساتھ ایجنڈا آئٹم کے تحت برائے غورپیش کیاجاتا ہے۔ کونسل کا فیصلہ اجلاس کے بعد تحریر کیاجاتا ہے جس میں حد درجہ احتیاط کا پہلو مدنظر رکھا جاتا ہے۔ اور تفصیلی روداد کا مسودہ تیار کرکے ارکان کونسل کو برائے خواندگی ارسال کیا جاتا ہے تاکہ کونسل کے آئندہ اجلاس میں روداد کی باقاعدہ توثیق ہوسکے۔

روداد کی توثیق ہونے کے بعد فیصلوں کا حسب ہدایت حتمی متن تیار کیا جاتا ہے۔ بعدازاں تفصیلی فیصلے کا متن متعلقہ اداروں (ریفرنس کنندہ) کو ارسال کیا جاتا ہے۔ اس لحاظ سے کونسل کے کسی بھی فیصلے کا حتمی متن تیار کرنے میں چند ماہ کی تاخیر ہوتی ہے، کیونکہ فیصلے کی توثیق ضروری ہوتی ہے جو کہ کونسل کے آئندہ اجلاس میں کی جاتی ہے۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button