Uncategorized

سندھ کابینہ نے مدارس کی رجسٹریشن کے بل کی منظوری دیدی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں مدارس کی رجسٹریشن کا بل منظور کر لیا گیا ہے۔اجلاس میں سوشل ویلفیئر و ٹرانسپرنسیسمیت دیگر مسودات قانون کی بھی منظوری دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس صبح 10بجے شروع ہوا۔ اجلاس میں کئی اہم امور پر تبادلہ خیا کیا گیا۔

اجلاس کے دوران آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق بریفنگ دی جس کے بعد مدارس کی رجسٹریشن کا مسودہ پیش کیا گیا۔وزیراعلیٰ کے ترجمان کے مطابق کابینہ نے مدارس کی رجسٹریشن کے بل کی منظوری دیدی۔بل میں چند ترامیم کی جائیں گی اور 15دنوں میں مسودے کو اسمبلی میں پیش کردیا جائے گا۔سندھ کابینہ نے مدارس کی رجسٹریشن کے علاوہ سوشل بل ترمیمی آرڈیننس ،ٹرانسپرنسی اور اطلاعات تک رسائی کا مسودہ قانون بھی منظور کر لیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button