مشرق وسطی

شام: حلب میں دو دن کی فائر بندی کا منصوبہ

روس نے اعلان کیا ہے کہ شام کے علاقے حلب میں دو دن کی فائر بندی کے منصوبے پر عمل کیا جائے گا۔

شام کے صوبے حلب میں داعش اور النصرہ دہشت گرد گروہوں کے مقابلے میں شام اور روس کے درمیان جاری فوجی تعاون کے دائرے میں ماسکو نے اعلان کیا ہے کہ حلب میں انسان دوستانہ امداد کی منتقلی کی غرض سے اس علاقے میں دو روزہ فائر بندی کے منصوبے پر عمل کیا جائے گا۔

روس کی وزارت دفاع کے ترجمان کوناشنکوف نے فائر بندی کے اس منصوبے پر عمل کے وقت کی طرف کوئی اشارہ کئے بغیر کہا کہ حلب میں دو روزہ فائر بندی کے اس منصوبے کے وقت کے بارے میں، بعد میں اعلان کیا جائے گا۔ دو روزہ فائر بندی کا مقصد حلب کے علاقے میں انسانہ دوستانہ امداد منجملہ غذائی اشیاء اور دواؤں سمیت ضرورت کا سامان منتقل کیا جانا بتایا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button