پنجاب میں تکفیری دہشتگردوں کے خلاف رینجرز آپریشن کیا جائے،عمران خان
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے لاہور میں پارٹی کارکن کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہوئے کراچی میں جاری رینجرز آپریشن کو پنجاب تک وسعت دینے کا مطالبہ کردیا۔
زرائع کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کا کہنا تھا کہ ‘پنجاب میں سیاسی کارکنوں کی گرفتاریاں اور بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے اور پنجاب پولیس پاکستان مسلم لیگ نواز کے عسکری ونگ کے طور پر کام کررہی ہے۔پی ٹی آئی چیئرمین نے اسلام آباد میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں اضافے کے حوالے سے کہا کہ رینجرز کو وفاقی دارالحکومت میں بھی کارروائی کرنی چاہیے۔عمران خان نے حال ہی میں لاہور میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کی جس میں پی ٹی آئی کے کارکن مرزا تنویر ہلاک ہوئے۔خیال رہے کہ مرزا تنویر پی ٹی آئی کے کارکنان خرم اور آصف کے قتل کیس کی سماعت کے بعد عدالت سے واپس آرہے تھے جب نامعلوم افراد نے انھیں فائرنگ کرکے ہلاک کردیاتھا۔
عمران خان نے اپنے مطالبہ میں کہا کہ لاہور سمیت پورا پنجاب ملک دشمن تکفیری دہشتگردوں کی آمجگاہ بن چکا ہے، اور تکفیری دہشتگرد عناصر کے خاتمے کے لئے رینجرز کو فوری طلب کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘پنجاب حکومت تکفیری دہشتگرد عناصر کے خلاف ناکام ہوچکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی میڈیا کے علاوہ عالمی میڈیا نے بھی اس بات کی نشاندہی کی ہے جنوبی پنجاب سمیت پورے پنجاب میں پہلے ہی میں غیر ملکی امداد پر چلنے والے مدارس کے کافی تعداد موجود تھی اور ان میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ جب صوبائی وزراء کالعدم تکفیری دہشتگرد عناصر کے ساتھ فوٹو سیشن کروائیں گے تو عوام میں عدم تحفظ کا احساس پیدا ہوناکوئی انہونی بات نھی ہے۔پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے گرفتار تکفیری دہشتگردوں کے خاندانوں میں ماہانہ بنیادوں پر خطیر رقم کی امداد پر ادارےکیوں خاموش ہیں ؟سیکیورٹی اداروں کی جانب سے پاکستان بھر میں جاری آپریشن ضربِ عضب اور کومبنگ آپریشن کا دائرہ کار پنجاب میں پھیلایا جائے اور پنجاب حکومت کے تنخواہ دار تکفیری دہشتگرد عناصر کی سرکوبی کی جائے۔